زہیان نام رکھنے کا حکم
سوال
زہیان محمد نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
زہیان کا معنی ہے:بہت تکبر اور خود پسندی میں مبتلاء۔
(القاموس الوحید، المادّۃ:ز/ہ/و، ص:724، ط:ادارۃ الاسلامیات)
"مُحَمَّد" کا معنی ہے:بہت تعریف کیا جانے والا۔
(القاموس الوحید، المادّہ: حمد، ص:373، ط:ادارۃ الاسلامیات)
معنیٰ کے اعتبار سے زہیان نام رکھنا درست نہیں ہے، تاہم محمد چوں کہ آپ صل اللہ علیہ وسلم کے ناموں میں سے ہے، لہذا بچے کا نام محمد یا محمد احمد یا محمدعبداللہ رکھنا زیادہ بہتر اور باعث برکت ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

