میرا قرآن ہے کہ میں یہ کام کروں گا کیا اس سے قسم واقع ہو جائے گی؟
سوال
اگر کوئی شخص صرف یہ کہے کہ میرا قرآن ہے کہ میں یہ کام کروں گا،تو یہ قسم شمارہوگا یانہیں؟
جواب
" میرا قرآن ہے کہ میں یہ کام کروں گا" کہنے سے قسم منعقد نہیں ہوتی۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"(و أما ركن اليمين بالله) فذكر اسم الله، أو صفته، و أما ركن اليمين بغيره فذكر شرط صالح، و جزاء صالح، كذا في الكافي."
(كتاب الأيمان، الباب الأول في تفسير الأيمان شرعا وركنها وشرطها وحكمها، ٥١/٢، ط:رشيدية)
مجمع الانہر میں ہے:
"و في الشرع (تقوية) الحالف (أحد طرفي الخبر) من الفعل و الترك (بالمقسم به) ... و ركنها اللفظ المستعمل فيها."
(كتاب الأيمان، ٥٣٩/١، ط:دار إحياء التراث العربي)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

