بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد ریحان نام رکھنے کا حکم

سوال

محمد ریحان نام ٹھیک ہے؟ اپنے بیٹے کا نام یہ رکھنا ہے۔

جواب

واضح رہے کہ 'ریحان' کا معنی ہے: "خوشبودار پودا، ایک خاص قسم کا خوشبودار پودا، ناز بو" معنی کے اعتبار سے یہ نام درست ہے، لہذاصورتِ مسئولہ  ميں آپ  اپنے بیٹے کانام 'محمد ریحان' رکھ   سکتے ہیں ۔

لسان العرب میں ہے:

"والريحان: كل بقل طيب الريح، واحدته ريحانة... والجمع رياحين. وقيل: ‌الريحان أطراف كل بقلة طيبة الريح إذا خرج عليها أوائل النور؛ وفي الحديث: إذا أعطي أحدكم ‌الريحان فلا يرده؛ هو كل نبت طيب الريح من أنواع المشموم."

(‌‌فصل الراء المهملة، ج: 2، ص: 458، ط: دار صادر - بيروت)

القاموس الوحید میں ہے:

"الريحان:   ہر خوشبودار پودا، ایک خاص قسم کا خوشبودار پودا، ناز بو۔"

(باب الراء، ص: 683، ط: ادارہ اسلامیات)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144508100139
تاریخ13-02-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں