نیک اولاد کے لیے وظیفہ
سوال
ایک حاملہ خاتون نیک بچے کی ولادت کی خواہش مند ہے ، اسے اس کے لیے حمل کی حالت میں کیا کرنا چاہیے ؟
جواب
بصورتِ مسئولہ سورۃ یوسف لکھ کر حاملہ عورت کے تعویذ باندھے، ان شاء اللہ نیک دین دار اولاد پیداہوگی ۔(از اعمالِ قرآنی، ص: 163، ط: دارالاشاعت کراچی)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144508100063
تاریخ12-02-2024

