بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

19 ماہ کے بچے کو دودھ پلانے کا حکم

سوال

 میری پہلی بچی تقریبا ایک سال سات ماہ کی ہے اور میرا بیٹا ابھی چار ماہ کی عمر میں فوت ہو گیاہے ، اب مفتی صاحب کیا میری بیٹی کے لیے اپنی ماں کا دودھ پینا جائز ہے  یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب تک آپ کی بیٹی دو سال کی نہیں ہو جاتی تب تک اس کا اپنی کا  دودھ پینا اور ماں کا اس کو دودھ پلانا  جائز ہے۔

احکام القرآن میں ہے : 

"والصحيح أنه لاحد لأقله ، وأكثره محدود بحولين مع التراضي بنص القرآن."

( سورة البقرة: 233، ج:1، ص:273، ط: دار الکتب العلمیة )

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144507102087
تاریخ04-02-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں