بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نمل نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

لڑکی کا نِمَل (نون پر زیر، میم پر زبر کے ساتھ) نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

لفظ  نِمَل (نون پر زیر، میم پر زبر کے ساتھ) عربی لغت میں استعمال نہیں ہوتا ہے۔ اس کے قریب کا لفظ "نَمِله"  (نون کے زبر اور میم کے زیر کے ساتھ) ہے، اس کا معنی ماہر و حاذق کے ہیں۔ یہ معنی مناسب ہے، لہذا سائل اپنی بیٹی کا نام  "نَمِله" (نون کے زبر اور میم کے زیر کے ساتھ)   رکھنا چاہے تو رکھ سکتا ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ صحابیات میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے۔

القاموس  الوحید  میں  ہے:

"النَمِل: ماہر و حاذق۔"

(ص نمبر ۱۷۱۱، ادارۃ الاسلامیات)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144507101812
تاریخ31-01-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں