دو بیٹیوں کے درمیان تقسیم میراث
سوال
صرف دو بیٹیاں ہونے کی صورت میں عورت کی میراث کیسے تقسیم ہوگی؟ جب کہ شوہر حیات ہے، عورت کے والدین فوت ہو چکے ہیں، البتہ بھائی بہن حیات ہیں۔
جواب
صورت مسئولہ میں اگر مرحومہ کی صرف دو بیٹیاں ہیں بیٹے نہیں ہیں، اور شوہر بھی حیات ہے اور بھائی بہن بھی ہیں تو مرحومہ کے شوہر کو چوتھائی حصہ اور اس کی دونوں بیٹیوں کوایک ایک تہائی حصہ ملے گا اور باقی رہ جانے والا حصہ بھائی بہنوں کو ملے گا۔
اگر مرحوم کے بھائی بہنوں کی تعداد لکھ کر ارسال کر دی جائے تو مکمل صورت تقسیم بتا دی جائے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144507101711
تاریخ30-01-2024

