فاطمہ کے ہم وزن نام
سوال
میں فاطمہ نام کے بعد ہم وزن اسلامی نام جاننا چاہتا ہوں؟
جواب
"فاطمہ " کے ہم وزن نام "سالمہ"، "شافیہ "ہیں، جب کہ ہم وزن عمدہ ناموں میں سے ایک نام "عائشہ"، "ماریہ " اور "عاتکہ" ہے، جو بالترتیب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ مطہرہ، آپ ﷺ کی باندی جن سے آپ ﷺ کے بیٹے ابراہیم رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے، اور آپ ﷺ کی پھوپھی کے نام ہیں، ان کی مناسبت سے عاتکہ، عائشہ، یا ماریہ نام رکھنا زیادہ بہتر ہوگا۔
دیگر ہم وزن نام درج ذیل ہیں:
ہانیہ، ہادیہ، شافعہ، عائذہ، عاصمہ۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

