رابط نام رکھنے کا حکم
سوال
رابط نام رکھنا کیسا ہے؟ برائے مہربانی جواب دے کر راہ نمائی فرمائیں۔
جواب
" رَابِط" کا معنیٰ ہے بہادر، مضبوط دل والا، جوڑنے والا، لہٰذا معنیٰ کے لحاظ سے بچے کا یہ نام رکھنا درست ہے۔
تاج العروس میں ہے:
"ومن المجاز: رجل رابط الجأش، وربيطه، أي شجاع شديد القلب، كأنه يربط نفسه عن الفرار يكفها بجراءته وشجاعته."
(فصل الراء مع الطاء، المادة: ر-ط-ب، ١٩/ ٣٠١، ط: دارإحياء التراث)
القاموس الوحید میں ہے:
"رَابِط: مضبوط دل والا ہونا/ جوڑنے والا۔"
( القاموس الوحید، المادۃ: ر/ب/ط، ص: ٥٩٠، ط:ادارۃ الاسلامیات)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

