مسافر جمعہ کی نماز نہ ملنے کی صورت میں ظہر کی نماز کی کتنی رکعات ادا کرے گا؟
سوال
اگر کوئی آدمی سفر پر ہو تو جمعہ کی نمازجماعت سے نہ پڑھ سکے تو جماعت نکلنےپر کتنی رکعت پڑھے گا؟
جواب
صورت ِ مسئولہ میں جب مسافر جمعہ کی نماز جماعت کے ساتھ نہ پڑھ سکے تو جماعت نکلنے پر ظہر کی نماز قصر کرکے پڑھے گا ۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"وفرض المسافر في الرباعية ركعتان، كذا في الهداية، والقصر واجب عندنا، كذا في الخلاصة."
(کتاب الصلاۃ،الباب الخامس عشر فی صلاۃ المسافر،ج:1،ص:140،دارالفکر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144507101312
تاریخ26-01-2024

