ناپاک پانی سے کھیتی کر نے کا حکم
سوال
کیا نالیوں کا ناپاک کالا پانی جس سے شدید بد بو آتی ہو ، اس سےکوئی چیز اگانا جائز ہے ؟جیسا کہ تربوز، خربوزے۔
جواب
ناپاک پانی سے سیراب کیے گئے کھیت کی سبزی کھانا جائزہے اورکاشتکاری کے لیے بھی اس کااستعمال جائزہے، باقی اگر سبزی ناپاک پانی سے تر ہو تو استعمال سے پہلے اُسے دھو کر پاک کرنا ضروری ہوگا۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"فرع في أبي السعود: الزروع المسقية بالنجاسات لاتحرم و لاتكره عند أكثر الفقهاء."
(کتاب الحظر ولاباحۃ، 341/6،ط:سعید)
احسن الفتاویٰ میں ہے:
"ناپاک پانی سے اگنے والی سبزی کاکھاناجائزہے،لیکن اگرناپاک پانی اس پرلگاہواہواورخشک نہ ہواہوتویہ سبزی ناپاک ہے ،اس لیے اسے اچھی طرح دھوکراستعمال کرناچاہیے۔"
(کتاب الحظر ولاباحۃ ، 118/8،سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

