بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آشان نام رکھنے کا حکم

سوال

 میرے چھوٹے بھائی کا نام محمد آشان ہے،بھائی کی عمر ابھی 2 سال ہے،  ہمیں بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ یہ نام یعنی (آشان) نام رکھنا درست نہیں ہے۔ براۓ مہربانی اس کی وضاحت فرمادیجیے کہ یہ نام رکھنا ٹھیک ہے یا نہیں ؟

جواب

آشان نام کامعنیٰ ہمیں لغت کی کتابوں میں نہیں مل سکا، ا س لیے بہتر یہ  ہے کہ اس نام کے بجائے حضراتِ انبیاء علیہم الصلوات والتسلیمات   یاحضراتِ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم  اجمعین   کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ دیا جائے یا پھر  کوئی بھی بامعنیٰ نام رکھ دیجیے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144507101125
تاریخ24-01-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں