بغیر وضو کے قرآن پڑھنے کاحکم
سوال
کیا بنا وضو کے پارہ اور چھبیس سورت پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب
سوال واضح نہیں ہے ، البتہ قرآنِ کریم کو بغیر وضو کے ہاتھ لگانا جائز نہیں ہے، البتہ بے وضو ہونے کی حالت میں قرآنِ کریم کو ہاتھ لگائے بغیر زبانی تلاوت کرنا جائز ہے۔
خلاصۃ الفتاوی میں ہے:
"ولایکره للمحدث قراءة القرآن عن ظهر القلب".
( کتاب الصلوۃ ،104/1، رشیدیہ )
البحر الرائق میں ہے:
"ومنع المحدث المس أي عن القرآن ومنعهما أي المس وقراءة القرآن الجنابة والنفاس".
(کتاب الطھارۃ،باب الحیض ،213/1،دار الکتاب الاسلامی )
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

