مسجد کے نام پر اکاؤنٹ کھولنے کا حکم
سوال
مسجد کے نام پر بینک میں اکاونٹ کھول سکتے ہیں؟ سیونگ یا کرنٹ، ایم سی بی بینک ہے؟
جواب
واضح رہےکہ بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا جائز نہیں ہے ؛اس لیے کہ اس میں سودی معاہدہ کرنا پڑتاہے، اور سیونگ اکاؤنٹ میں رقم رکھوانے پر بینک کی طرف سے جو منافع ملتا ہے وہ سود ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے؛ لہذا مسجد کے نام پر سیونگ اکاؤنٹ کھولنا جائز نہیں ہے ،البتہ اگر مسجد کی رقم سنبھالنے میں مشکلات ہوں تو ضرورت کی بناء پرصرف کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے کی گنجائش ہے۔
درر الحکام میں ہے :
"لأن الثابت بالضرورة يتقدر بقدرها".
(باب الاعتکاف،ج:1،ص:213،داراحیاء الکتب العربیۃ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

