بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچے کا نام محمد رابط رکھنے کا حکم

سوال

محمد رابط نام رکھنا کیسا ہے؟ اگر یہ نام جائز نہیں تو کسی کا یہ نام ہو تو کیا اس کو تبدیل کرنا ضروری ہے؟

جواب

"مُحَمَّد" کا معنی ہے:بہت تعریف کیا جانے والا۔

(القاموس الوحید، المادّہ: حمد، ص:373، ط:ادارۃ الاسلامیات)

" رَابِط" کا معنیٰ ہے: مضبوط دل والا ہونا/ جوڑنے والا۔

( القاموس الوحید، المادّۃ:ر/ب/ط، ص:590، ط:ادارۃ الاسلامیات)

محمد حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں میں سے ہیں، لہذا مذکورہ معنیٰ کے اعتبار سےبچے کا نام محمد رابط رکھ سکتے ہیں۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144507100617
تاریخ18-01-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں