بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حقیقی بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح حکم

سوال

 فاطمہ نے زینب کےتیسرے بیٹے   کو دودھ پلایا ہے اب زینب کے دوسرے بیٹے کا فاطمہ کی بیٹی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں  زینب کے دوسرے بیٹے کا نکاح فاطمہ کی بیٹی کے ساتھ جائز ہے؛ یہ  دونوں  ایک دوسرےکے لیے اجنبی ہیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين میں ہے:

"(وتحل أخت أخيه رضاعاً) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعاً أخت نسباً وبهما وهو ظاهر". 

(باب الرضاع، ج: ۳، صفحہ: ۲۱۷، ط: ایچ، ایم، سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144507100494
تاریخ17-01-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں