بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

امتحان میں کامیابی کےلیے وظیفہ

سوال

میرا بیٹا کیڈٹ کالج میں تعلیم حاصل کر رہا ہے اور ہاسٹل میں رہتا ہے اب اس کے نہم کلاس کے پیپرز شروع ہونے والے ہیں پیپرز میں کامیابی کے لیے مجھے کوئی وظیفہ یادعابتادیں۔

جواب

امتحان میں کامیابی کے لیے امتحان کی مکمل  تیاری  کے  ساتھ   ساتھ   دعاؤں کا اہتمام کریں ، کیوں کہ دعا سے بڑھ کر کوئی وظیفہ نہیں اور درج ذیل  وظیفہ  پڑھیں:

1۔’’یانَاصِرُ ‘‘ہرنمازکے بعداکیس مرتبہ پڑھیں۔

2۔روزانہ فجر کی نمازکے بعد’’یاعلیم‘‘150مرتبہ پڑھ لیاکریں،اورامتحان کے روزاس کی کثرت کریں۔(ملفوظات اشرفیہ)  

مشكاة المصابيح ميں هے:

"عن النعمان بن بشير قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «‌الدعاء هو العبادة»"

(ج:2، ص:692،ط: المكتب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144507100478
تاریخ17-01-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں