آج کل ووٹ دینے کی شرعی حیثیت اور کس جماعت کو ووٹ دیں؟
سوال
ووٹ کی شرعی حیثیت اور کس پارٹی کو دیں گے؟
جواب
ووٹ دینا شرعًا ایک جائز امر ہے، اس کی شرعی حیثیت ’’رائے دہی‘‘ کی ہے،جو شخص ووٹ دینے کی اہلیت رکھتا ہو،اس کے لیے بہتر ہے کہ وہ اپنا ووٹ استعمال کرے، اور اس میں حتی الامکان دیانت داری کے تقاضوں کو ملحوظ رکھے۔
رہی یہ بات کہ کس جماعت کو ووٹ دیا جائے؟ تو اس کا تعین کرنا ہر شخص کے اپنے ضمیر اور بصیرت پر منحصر ہے کہ وہ جس شخص یا جماعت کے منشور کو دین اور ملک وملت کے مفاد میں زیادہ بہتر سمجھتا ہو، اُسے ووٹ دے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

