بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

انابیہ نور نام رکھنے کا حکم

سوال

میری بیٹی کا نام (انابیہ نور) ہے. اب ماشاءاللہ 4 سال کی ہے. اب کچھ لوگ کہہ رہے یہ نام اسلامی لحاظ سے درست نہیں ہے، برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کیا یہ نام اسلامی طرز سے درست ہے یا نہیں اور اس نام کا مطلب کیا ہے؟

جواب

"انابیہ"،"اَناب"(ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ )سے اسم منسوب موٴنث ہے، جس کے معنی ہیں مشک، یا مشک کی  مانند ایک خاص قسم کی خوشبو، جب کہ "نور"  کے معنی روشنی کے ہیں۔   معنیٰ کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے۔

المعجم الوسیط میں ہے:

"(الأناب) المسك أو عطر يشبهه."

(باب الهمزة جلد 1 ص: 28 ط: دارالدعوة)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144507100342
تاریخ16-01-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں