بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اجارہ کی رقم منہا کرکے عشر نکالنا کیسا ہے؟

سوال

 جو زمین اجارہ پر حاصل کی گئی ہو، (مثلاً 10000 سالانہ پر) تو اس زمین کے پیداوار کا عشر نکالتے وقت اجارہ کی  رقم(10000) منہا کی جائیگی یا نہیں؟ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں       اجارہ پر لی ہوئی زمین کا عشر کل پیدوار سے نکالا جائے گا،عشر نکالنے سے پہلے پیداوار  سے اجارے کی رقم  منہا  کرنا  جائز  نہیں۔

المحیط البرہانی میں ہے:

"يؤخذ العشر من جميع ما أخرجته الأرض، و لايحتسب لصاحبها ما أنفق على الغلة من سقي، أو عمارة، أو أجرة حافظاً، وأجر العمال، ولا نفقة الثغور."

     (کتاب  العشر، الفصل السابع في المتفرقات، ج:2، ص:338،ط.  دار الكتب العلمية)

فقط، والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144507100162
تاریخ14-01-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں