أصمد نام رکھنا
سوال
اصمد (Asmad) نام کا کیا مطلب ہے؟
جواب
صمد يصمُد كا ایک معنی آتا ہے: "ثابت قدم رہنا"، اس معنی کے لحاظ سے "أصمد" (بہت زیادہ ثابت قدم رہنے والا) نام رکھنا درست ہے۔
القاموس الوحید میں ہے:
"صمد يصمُد صمدا وصمودا: ڈٹنا، قائم و ثابت قدم رہنا، برقرار رہنا۔"
(القاموس الوحید، ص:940، ط:ادارہ اسلامیات)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144507100117
تاریخ13-01-2024

