عیناءنام رکھنا کیساہے؟
سوال
عیناءنام رکھنا کیساہے؟
جواب
لغت عرب میں" عیناء"کشادہ حسین آنکھوں والی، عمدہ بات، سرسبز و شاداب زمین کے معنی میں آتاہے،لہٰذا مذکورہ معانی کے اعتبارسےکسی( لڑکی) کا نام عیناء رکھ سکتے ہیں۔
الرائد لجُبران مسعود میں ہے:
"العَيناء جمع عِين.1-الحسنة العين واسعتها، 2-الكلمة الحسناء، 3-عيناء: الأرض الخضراء."
(العين، ص:570، ط:دارالعلم للملايين، بيروت)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144506102751
تاریخ11-01-2024

