بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عبد الحیاز نام رکھنا

سوال

عبد الحیاز نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"حیاز" نہ اللہ تعالٰی کے ذاتی ناموں میں سے ہے اور نہ ہی صفاتی ناموں میں سے ہے، لہٰذا یہ نام رکھنا درست نہیں ہے، لہٰذا گر نام "عبد "کے لفظ کے ساتھ رکھنا ہے تو  اللہ تعالٰی کے ذاتی یا صفاتی ناموں میں سے کسی نام کی طرف   نسبت کر کے نام رکھا جائے، یا پھر  بغیر عبد کے انبیاء کرام علیہم الصلوٰت والتسلیمات،صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین یا صلحاء امت کے ناموں پر نام رکھا جائے۔

مسند احمد میں ہے:

"عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إنكم ‌تدعون يوم القيامة ‌بأسمائكم وأسماء آبائكم، فأحسنوا  أسماءكم "

(مسند أحمد، ج:36، ص:23، ط:مؤسسة الرسالة)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144506102178
تاریخ06-01-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں