بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اسلام کے ستون کیا ہے؟

سوال

اسلام کے ستون کتنے  ہیں؟

جواب

اسلام کے پانچ بنیادی ارکان اور ستون ہیں، جیسا کہ حضرت ابو عبد الرحمن عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ: اسلام کی بنیاد پانچ امور پر ہے: 

١) گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور بے شک محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔

٢) اور نماز قائم کرنا۔

٣)اور زکات ادا کرنا۔

٤) اور ( صاحب استطاعت شخص کا )  اللہ کے گھر کا حج کرنا۔

٥) اور رمضان کے روزہ رکھنا۔

حدیث شریف کے الفاظ ملاحظہ ہوں:

'' عن أبي عبد الرحمن عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : « بني الإسلام على خمس : شهادة أن لا إله إلا الله ، وأن محمدا رسول الله ، وإقام الصلاة ، وإيتاء الزكاة ، وحج البيت ، وصوم رمضان ».رواه البخاري ومسلم ."

(باب قول النبي صلى الله عليه وسلم: «بني الإسلام على خمس، جلد۱، ص:۱۱، ط:دار طوق النجاۃ)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144506102164
تاریخ06-01-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں