بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نتاشہ نام رکھنے کا حکم

سوال

نتاشہ نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کا معنیٰ بھی بتا دیجیۓ۔

جواب

نتاشہ: "نتش الشئ"  کا معنیٰ ہے"کھینچ کر نکالنا" اور "نتاشہ"اسم مبالغہ کا صیغہ ہے۔

(القاموس الوحید، ن، ت)

اس نام کا معنی بہتر نہیں ہے، اسی لیے یہ نام نہ رکھا جائے۔

لہذا بہتر یہ ہے کہ بچیوں کے نام صحابیات،تابعات اور نیک مسلمان خواتین کے نام پر رکھے جائیں،نیز اچھے ناموں کی فہرست جامعہ کی ویب سائٹ پر حروف تہجی کے اعتبار سے موجود ہے وہاں دیکھ کرنام رکھ سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144506102153
تاریخ06-01-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں