بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تین دن کا بچہ فوت ہوا کینولا لگا ہوا ہے اتارنا مشکل ہے تو کیا کریں؟

سوال

تین دن کا بچہ فوت ہوا، کینولا لگا ہوا ہے اتارنا مشکل ہے، تو کیا کریں؟

جواب

ایسی صورت میں کوشش کی جائے کہ اگر آسانی سے ممکن ہو تو کینولا ہٹالیا جائے ،اگر مشکل ہو تو پھر وہ حصہ جو جسم کے اندر ہو   چھوڑ دیا جاۓ اور اس کا جو حصہ جسم سے باہر ہو اس کو الگ کردیا جاۓ۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) لا يمنع (ما على ظفر صباغ و) لا (طعام بين أسنانه) أو في سنه المجوف به يفتى. وقيل إن صلبا منع، و هو الأصح. 

(قوله: إن صلبا) بضم الصاد المهملة وسكون اللام وهو الشديد حلية: أي إن كان ممضوغا مضغا متأكدا، بحيث تداخلت أجزاؤه وصار له لزوجة وعلاكة كالعجين شرح المنية.(قوله: وهو الأصح) صرح به في شرح المنية وقال لامتناع نفوذ الماء مع عدم الضرورة والحرج ا هـ. ولا يخفى أن هذا التصحيح لا ينافي ما قبله فافهم."

(كتاب الطهارة، فرض الغسل، ج:1، ص:155۔ ط: ايچ ايم سعيد)

الفقہ الحنفی و  ادلتہ میں ہے:

"و لا بد من زوال ما يمنع وصول الماء إلي الجسد."

(كتاب الطهارة، فرائض الغسل، ج:1، ص: 55، ط:مكتبة الغزالي، دمشق)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144506101918
تاریخ03-01-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں