بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رحمہ/ رُحما يا رحمت نام رکھنے کا حکم

سوال

لڑکی کا نام رحمہ رکھنا کیسا ہے؟

جواب

" رَحْمہ  ،رُحمایا رَحمتْ " ان میں سے کوئی بھی  نام  لڑکی کے لیے منتخب کرنا  درست ہے، اس کے معنی ہیں مہربان  ہونا شفیق ہونا،خير و بركت  نعمت ۔

"المعجم الوسيط" میں ہے:

"(الرحمة) الخير والنعمة وفي التنزيل العزيز {وإذا أذقنا الناس رحمة من بعد ضراء مستهم}".

کتاب الراء ، باب الحاء،ج:1،ص:335،ط:مجمع اللغة )

قاموس الفقہ میں ہے:

"رحِم فلاناً رَحمة و رُحما ومرحمة: كسي پر مهر بان هونا،شفقت كرنا۔"

(ص:609،ط:ادارۂ اسلامیات)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144506101853
تاریخ02-01-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں