بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

nike کی چیزوں کے استعمال کا حکم

سوال

 نائک NIKE لکھی ہوئی چیزیں مثلاً ( موزے, ٹوپی ، سویٹر جوتے وغیرہ ) کو استعمال کرنا کیسا ہے ؟ بعض حضرات کا کہنا ایسا ہے کہ GOOGLE پر اس کا معنی the Greek goddess of victory ( فتح کی یونانی دیوی ) بتاتا ہے ، اور بعض حضرات کا کہنا ایسا ہے کہ نائک NIKE کا فل فارم ( NO ISLAMIC KINGDOM ON EARTH ) یعنی زمین پر کوئی اسلامی حکومت نہیں ہونی چاہئے تو کیا NIKE نائکی کی چیزوں کو استعمال کرنا اور اس کی خرید و فروخت کرنا صحیح ہے ؟

جواب

nike (نائک) یونانی زبان کا لفظ ہے، جس کا معنی' the Greek goddess of victory'   (فتح کی یونانی دیوی) ہے، معنی کا اعتبار سے یہ نام درست نہیں، لہذا مذکورہ کمپنی کی جس چیز پر  لفظ "nike" لکھا ہوا ہو  اس چیز کو استعمال کرنا مناسب نہیں، البتہ جس چیز پر صرف ٹک کا سائن ہو  جوکہ   nike کمپنی کا  لوگو ہے، تو اس چیز کو استعمال کرنے کی گنجائش ہوگی۔

موسوعة الفقه الإسلامي میں ہے:

"القاعدة التاسعة: الأصل في الأشياء الإباحة.فكل ما خلق الله الأصل فيه الحل والإباحة ما لم يرد دليل يحرمه.

وكل ما صنع الإنسان من الآلات والأجهزة فالأصل فيه الحل والإباحة ما لم يرد فيه دليل يحرمه.

فالأصل الإباحة في كل شيء، و التحريم مستثنى."

(القاعدة التاسعة، ج:2، ص:293، ط:بيت الافكار الدولية)

فقط والله اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144506101649
تاریخ31-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں