بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

’’عَفْرَاء‘‘ نام کا مطلب کیا ہے؟

سوال

افرا نام کا مطلب کیا ہے؟

جواب

’’افرا‘‘ كا درست تلفظ ’’عَفْرَاء‘‘ ہے، اس کا معنی ہے: (1) سفید زمین جس پر چلا نہ گیا ہو (2) مہینے کی تیرہویں شب۔

نیز  ’’عفراء‘‘ ایک انصاری صحابیہ کا نام بھی ہے، جن کا پورا نام ’’عفراء بنت عبید بن ثعلبہ الانصاریہ‘‘ ہے، ان کی نسبت سے ’’عفراء‘‘  نام رکھنا درست  اور باعثِ برکت ہے، نیز صحابہ، صحابیات کے ناموں پر نام رکھنے میں معنی کا اعتبار ضروری نہیں، نسبت کافی ہوتی ہے۔

 المعجم الوسيط میں ہے:

العَفْرَاءُ : الأَرضُ البَيْضاءُ لم توطَأْ.
و العَفْرَاءُ من ليالي الشَّهْرِ: الثالثةَ عشرة.

أسد الغابة في معرفة الصحابة میں ہے:

" 7112- ‌عفراء بنت عبيد

‌عفراء بنت عبيد بن ثعلبة بن سواد بن غنم بن مالك بن النجار الأنصارية أم معاذ ومعوذ وعوف، وبها تعرف أولادها، وكلهم من الأنصار."

(7/ 194، ط: دارالکتب العلمية)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144506101378
تاریخ27-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں