آذان نام کا معنی
سوال
آذان نام کامعنی کیا ہے؟
جواب
" آذان " عربی زبان کا لفظ ہے، اور اُذُن کی جمع ہے، جس کا معنٰی ہے:كان (سننے کا عضو)؛ "آذان" نام رکھنا درست نهيں۔اور "اَذَان" کامعنٰی ہے: اعلان/ پنج وقتہ نماز کے اعلان کے مخصوص کلمات۔ان ناموں کے بجائے انبیائے کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان للہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا اتنخاب کرلیا جائے ۔
ناموں کے سلسلہ میں ہماری ویب سائٹ پر ’’اسلامی نام‘‘کے سیکشن سے بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔
المحکم والمحیط الاعظم میں ہے :
’’والأذن من الحواس أنثى والذي حكى سيبويه أذن بالضم والجمع آذان لا يكسر على غير ذلك.‘‘
(ج:10،ص:96،ط:دارالکتب العلمیۃ بیروت)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

