احمد رسول اللہ محمد رسول اللہ بطور وظیفہ پڑھنا
سوال
کیا احمد رسول اللہ محمد رسول اللہ اس سے وظیفہ کرنا جائز ہے؟
جواب
احادیث سے کلمہ طیبہ ، درود شریف ، استغفار و دیگر اذکار و تسبیحات کا ورد کرنا ثابت ہے، تاہم صرف "احمد رسول اللہ محمد رسول اللہ " بطور وظیفہ پڑھنا اوراد و وظائف کی مستند کتب میں نہیں مل سکا، لہذا اس کے بجائے درود شریف کثرت سے پڑھنے کا معمول رکھا جائے۔ تاہم اگر مذکورہ وظیفہ کسی بزرگ کا مجرب ہے تو اسے پڑھ سکتے ہیں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144506101279
تاریخ27-12-2023

