بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جُمادى الأولى 1448ھ 22 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اوبین میں سنتِ مؤکدہ کو شامل کرنا

سوال

اوابین کی نماز کے بارے میں وضاحت کریں اور کیا مغرب  کی سنتوں کو اوابین کے ساتھ شامل کر سکتے ہیں؟  کتنی رکعت پڑھنی چاہیے چار رکعت کہیں سے ثابت ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  مغرب کی نماز کے بعد اوابین کےنام سے جو نوافل پڑھی جاتی ہیں وہ چھ رکعات ہیں، مفتی بہ قول کے مطابق یہ چھ رکعات مغرب کے بعد کی دو رکعات سنتِ مؤکدہ  کے علاوہ ہیں،البتہ اگر وقت کم ہے تو سنتِ مؤکدہ کو ملا کر چھ رکعات ادا کرنے سے بھی یہ فضیلت حاصل ہوجائے گی۔

مرقاۃ المفاتیح میں ہے :

"المفهوم أن الركعتين الراتبتين داخلتان في الست."

(کتاب الصلوٰۃ،باب السنن وفضائلھا،894/3،ط: دار الفكر)

 

تنویرالابصار مع الدر المختار میں ہے:

"(ست بعد المغرب) لیكتب من الأوابین (بتسلیمة) أو ثنتین أو ثلاث، و هل تحسب المؤكدة من المستحب و يؤدي الكل بتسليمة واحدة؟ اختار الكمال: نعم."

(کتاب الصلاۃ،13/2،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144506101151
تاریخ25-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں