بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

استغنا کا مطلب

سوال

استغنی کی تفصیل کیا ہے؟

جواب

استغنی ٰ عربی زبان کا لفظ ہے، اس  کا اصل معنی ہے مالدار ہونا تاہم صلہ کی تبدیلی سے اس کے معنی میں فرق آتا  ہے جیساکہ القاموس الوحید میں ہے:

"استغنی: مالدار ہونا۔

استغنی عنه: بے نیاز ہونا۔

استغنی به: کسی چیز پر اکتفاء کرنا/کافی سمجھنا۔

استغنی اللہ: اللہ تعالی سے مالدار بنادینے کی دعاکرنا/ بے نیاز کرنے کی درخواست کرنا۔"

(غ، غ-ن، 1188، ط: ادارہ اسلامیات) 

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144506101118
تاریخ25-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں