بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فرجاد نام کا معنیٰ اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

فرجاد نام رکھنا جائز ہے؟  اور اس کا مطلب کیا ہے؟

جواب

"فرجاد " فارسی زبان کا لفظ ہے، اور اس کا معنیٰ ہے: دانا، عقل مند،حکیم، دانش مند، عالم فاضل، یہ نام معنیٰ کے اعتبار سے ٹھیک ہے،اور  یہ نام رکھنا بھی درست ہے۔البتہ بہتر یہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر نام رکھا جائے۔

(فیروز اللغات اردو ، ف، ر، صفحہ: 927، ط: فیروز سنز لاہور ، راولپنڈی ، کراچی)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144506101039
تاریخ24-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں