بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حیض کی حالت موت کا آجانا

سوال

اگر عورت کو حیض کی حالت میں موت آ جائے تو کیا یہ غلط بات ہے؟

جواب

واضح رہے کہ ابتلاء حیض  حضرت حواء سے  ہوئی ہے، حضرت حواء نے جب  شجرہ ممنوعہ  کا پھل کھایا  اسی وقت سے یہ بیماری عورتوں کے ساتھ لگ گئی،اور ایک بالغ عورت کے لیےاس سے چھٹکارہ ممکن نہیں،لہذا اگر کسی عورت کو حیض کی حالت میں موت آجائے تو یہ کوئی غلط بات نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وسببه ابتداء ابتلاء الله لحواء لأكل الشجرة.....(قوله: ابتلاء الله لحواء إلخ) أي وبقي في بناتها إلى يوم القيامة، وما قيل: إنه أول ما أرسل الحيض على بني إسرائيل فقد رده البخاري بقوله وحديث النبي صلى الله عليه وسلم أكبر، وهو ما رواه عن عائشة -رضي الله عنها- قالت: «قال رسول الله صلى الله عليه وسلم في الحيض: هذا شيء كتبه الله على بنات آدم». قال النووي: أي إنه عام في جميع بنات آدم."

(كتاب الطهارة، باب الحيض، ج:1 ص:283 ط: سعید)

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144506100903
تاریخ21-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں