بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد عفان نام رکھنے کا حکم

سوال

ہم اپنی فیملی میں بیٹے کا نام محمد عفان رکھنا چاہتے ہیں ہم نے انٹرنیٹ پہ اس کے دو معنیٰ دیکھے ہیں، ایک "پاکدامن" ہے اس لحاظ سے نام ٹھیک ہے، لیکن دوسرا معنی ٰ"سڑی ہوئ اور بدبو دار چیز "کے ہیں، یہ ابہام پیدا کر رہا ہے مہربانی فرما کر راہ نمائی کر دیں۔

جواب

"عفان"جب کہ اس کے حروفِ  اصلیہ  ع  ف  ن  ہوں تو  اس کے معنیٰ" سڑنا،خراب ہونا"کے ہیں  ،البتہ جب کہ اس کے حروفِ  اصلیہ  ع  ف  ف  ہوں تو  اس کے معنیٰ" پاک دامن، پاک باز، ناپسندیدہ قول و فعل سے بچنا"کے ہیں  ، نیز یہ نام کئی صحابہ رضی اللہ عنہم  کا بھی ہے، لہٰذا یہ نام رکھنا درست ہے،اور اس سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا نام ِنامی اسم گرامی، خیر و برکت کے لیے لگانا   بھی درست ہے،نیز  انبیاء اور صحابہ کے ناموں میں نام کے معنی نہیں دیکھے جاتے، بلکہ ان کی شخصیت کے پیشِ نظر ان کے نام رکھے جاتے ہیں۔

(قاموس الوحید، ص:1099،1100، ط: ادارہ اسلامیات لاہور)

تاج العروس  میں ہے:

"وعَفّانُ من الأَعلام يُصْرَفُ وَلَايُصْرَفُ، و الكَلامُ فِيهِ كالكَلامِ فِي حَسان، على أَنَّه فَعّالٌ، أَو فَعْلان."

(ع ف ف، ج:24، ص: 174، ط: دار إحياء التراث)

و فیہ ایضاً:

"(و) ‌عفن (اللحم) يعفنه عفنا: (غيره، كعفنه) ، بالتشديد، (فهو ‌عفن) ، ككتف، (ومعفون.

(و) ‌عفن (الحبل، كفرح، عفنا) ، محركة، (وعفونة، فهو ‌عفن.

(وتعفن: فسد) من ندوة وغيرها (فتفتت عند مسه) .

وقال الأزهري: العفن الذي فيه ندوة ويحبس في موضع مغموم فيعفن ويفسد."

(ع ف ن، ج:35، ص:406، ط: دار إحياء التراث)

الإصابۃ فی تمييز الصحابۃ میں ہے :

"عفّان السلمي : بفتح أوله وتشديد الفاء وآخره نون، ابن بجير، بموحدة وجيم مصغّرا. وقيل عتر، بكسر المهملة وسكون المثناة، انتهى. 

مذكور فيمن نزل حمص من الصحابة."

(العين بعدها الفاء، ج:4، 423، ط: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144506100601
تاریخ19-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں