بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فروہ کی کتابت اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

میری بیٹی کا نام فروا ہے فروا تو پوچھنا یہ ہے کہ فروا کی اردو ٹائپنگ کیسے ہوگی یعنی اردو میں نام کیسے لکھا جائے گا اور اس کے معنی کیا ہیں اور  اس کے  آخر میں الف  آئے گا یا (ہ)۔ رہ نمائی فرمائیں

جواب

صورت مسئولہ میں  مذکورہ نام کی کتابت اس طرح’’فروہ‘‘ یعنی: آخر میں ہ آئے گا، اور ’’فروہ‘‘  نام کا مطلب ہے:مالدار، لہذا سائل  بیٹی کا فروہ نام رکھ سکتا ہے۔نیزحضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی ہمشیرہ کا نام ام فروہ تھا۔

الإصابة في تمييز الصحابة میں ہے:

"أم فروة بنت أبي قحافة التيمية أخت أبي بكر الصديق، ذكرها الدارقطني في كتاب الإخوة، وقال: زوجها أخوها الأشعث بن قيس  وكذا، ذكر ابن السّكن، وقال: ولدت للأشعث محمدا وإسحاق وغيرهما".

(حرف الفاء القسم الأول، ج: ۸، صفحه: ۴۴۸، ط: دار الكتب العلمية - بيروت)

تاج العروس میں ہے:

"(و) الفروة: (الغنى، والثروة) إبدال؛ قال الفراء: إنه لذو فروة من المال وثروة بمعنى؛ والأصمعي مثله؛ كذا في الصحاح.........

وأم فروة: ثلاثة من الصحابيات."

(فصل:الفاء مع الواو والیاء،ج39،ص226،ط؛دار احیاء التراث العربی)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144506100502
تاریخ18-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں