بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا کے ایف سی اور مکڈونلڈ کے کھانے حرام ہیں؟

سوال

کیا کے ایف سی اور مکڈونلڈ کے کھانوں کو حرام قرار دیا ہے؟ اس میں اشیاء شامل ہیں جو حرام ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کھانے کی چیزیں حلال ہیں اور اس کو پکانے میں یا پکانے سے پہلے یا پکانے کے بعد کوئی حرام یا ناپاک چیز نہیں ملائی گئی تو وہ حلال ہے، اور اگر حرام چیز ہے یا حلال چیز ہے لیکن اس میں حرام یا ناپاک چیز ملائی گئی ہے تو وہ حرام ہے۔

لہذا صورت مسئولہ میں کے ایف سی اور مکڈونلڈ کے کھانوں کے بارے میں تحقیق کرلی جائے، اگر تحقیق کے بعد حلال ہونا معلوم ہو تو کھائے ورنہ نہ کھائے۔ 

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144506100467
تاریخ17-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں