بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کا نام احلام فاطمہ رکھنا

سوال

کیا بیٹی کا نام احلام فاطمہ رکھ سکتے ہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ احلام کے عربی زبان میں کئی معانی آتے ہیں ،مثلا اگر اس کی اصل حُلماً وحُلُماً ہو تو ،اس کا معنی ہوگا:خواب دیکھنا۔

اگر اس کی اصل حِلماً ہو،تو معنی ہے:بردبار ہونا۔

لہذا اگر بیٹی کا نام احلام(ہمزہ پر زبر)  فاطمہ رکھنا چاہتے ہیں ت  بمعنی بردبار ہونا ہوگا ،اس طرح نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں ،معنی کے اعتبار سے یہ نام درست ہوگا۔

قرآن کریم میں ہے :

"اَمْ تَاْمُرُھُمْ اَحْلاَمُھُمْ بِھٰذَا"(سورة الطور،32)

القاموس الوحید میں ہے:

"حَلَمَ یَحلُمُ حُلما وحُلُما :خواب دیکھنا۔

حَلُمَ یَحلُمُ حِلما :بردبار ہونا،یعنی ناگواری اور غصہ کے اظہار پر قدرت کے باوجود نرمی سے کام لینا،متحمل مزاج ہونا،سلیم الطبع ہونا ،دور اندیش ہونا ،دانشمند ہونا۔"

(ص:371، ط:ادارۂ اسلامیات)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144506100466
تاریخ17-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں