بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جنازے کے بعد میت کو قرآن بخشنے کا حکم

سوال

کیا نماز جنازہ پڑھانے کے بعد مردہ کو قرآن بخشنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ  ایصالِ ثواب  کے لیے میت کو جنازے کے بعد قرآن کریم کا ایصال ثواب کرنا جائزہے لیکن اس میں کسی خاص وقت اور خاص دن کا التزام کرنا صحیح نہیں ہے۔

الاعتصام للشاطبی میں ہے:

"ومنها: التزام العبادات المعينة في أوقات معينة لم يوجد لها ذلك التعيين في الشريعة، كالتزام صيام يوم النصف من شعبان وقيام ليلته."

(الباب الأول تعريف البدع وبيان معناها وما اشتق منه لفظا جلد 1 ص: 53 ط: دارابن عفان ، السعودیة)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144506100440
تاریخ17-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں