بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

والدہ کو کیسے راضی کیا جائے؟

سوال

 میں اپنی امی پرغصہ ہوا اور وہ مجھ سے ناراض ہے ،میں معافی کے لئے بھی ان کے پاس گیا  تو امی نے میرے ساتھ بات کی، لیکن چہرے کےتاثرات بتا رہے تھے کہ وہ مجھ سے ناراض ہیں ، اب کیا کروں؟ کون سا کفارہ ہو گا؟

جواب

صورت مسئولہ میں سائل کو چاہیے کہ  اپنے عمل پر توبہ و استغفار کریں،والدہ کو راضی اور خوش کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہیں، ان کی خدمت زیادہ سے زیادہ کریں۔اور ان کے حق میں دعاء خیر بھی کرتے رہیں، اور یہ دعا مانگیں:

" رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًا" [بنی اسرائیل:۲۴]

ترجمہ: اے  پروردگار ان دونوں پر رحمت فرمائیں جیساکہ انھوں نےمجھ کو بچپن میں پالا پرورش کیا ہے۔ ( ازبیان القرآن)

اسی طرح یہ دعا بھی کیا کریں:

"رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ "

ترجمہ:اے پروردگار حساب (کتاب) کے دن مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور مومنوں کو مغفرت کیجیو۔

ان شاء اللہ  آپ کی  والدہ کا دل  بھی آپ سے خوش ہوجائے گا اور  آپ کی بھی مغفرت  کا باعث ہوگا۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144506100315
تاریخ17-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں