بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کا نام منتہی رکھنا

سوال

بیٹی کا نام مُنتہا یا مُنتہیٰ رکھ سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہےکہ "مُنتہیٰ" (ھا پر زبر اور یا پر کھڑے زبر کے ساتھ) کا مطلب ہے : "آخری حد، انتہا، خاتمہ" ۔معنی کے اعتبار سے یہ  نام  مناسب نہیں لہذا  بہتر ہے  کہ صحابیات  رضی اللہ عنہن یا نیک مسلمان خواتین کے ناموں پر بچیوں کے نام رکھے جائیں۔

تاج العروس میں ہے:

"و أنهى الرجل: انتهى.:وفي الحديث: ذكر سدرة {المنتهى، وهو مفتعل من} النهاية، أي {ينتهى ويبلغ بالوصول إليها فلايتجاوز."

(فصل في النون مع الواو والياء، 157/40، ط:دارالهداية)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144506100285
تاریخ16-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں