بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا افغانستان والوں نے فارمی مرغی کو حرام کہا ہے؟

سوال

 افغانستان نے فارم کی مرغی کو حرام کیوں کیاہے؟ کیا ہم بھی اس کو حرام کرسکتے ہیں؟

جواب

صورتِ مسؤلہ میں اگرواقعۃً افغانستان میں شرعی طور پر ذبح شدہ فارم کی مرغی کو حرام کہاگیاتووہاں کےعلماء سےدریافت کیاجائےکہ انہوں نے کس بنیادپرشرعی طور پر ذبح شدہ فارمی مرغی کوحرام قراردیاہے،اورہمارےفتوی کےمطابق چوں کہ شرعی طور پرذبح شدہ فارم کی مرغی میں حرام ہونےکا کوئی سبب موجود نہیں ہے،اس لیے ہم شرعی طور پرذبح شدہ فارمی مرغی کو حرام نہیں کہتے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144505102125
تاریخ13-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں