بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچی کا خولہ نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

لڑکی کا نام خولہ رکھا ہے، اس معنیٰ کیا ہے؟ کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟

جواب

’’خولہ‘‘ نام کی کئی صحابیات ہیں، لہذا بچی کا خولہ نام درست ہے، اور صحابیہ کا نام ہونا ہی برکت کے لئے کافی ہے، معنیٰ کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں۔

معرفۃ الصحابۃ لابی نعیم میں ہے:

"خولة بنت حكيم بن أمية بن حارثة بن الأوقص بن مرة بن هلال السلمية، امرأة عثمان بن مظعون، هي التي وهبت نفسها للنبي صلى الله عليه وسلم، روى عنها سعد بن أبي وقاص."

(ج:  ۶،  صفحہ: ۳۳۰۶،  ط: دارالوطن للنشر ، الریاض)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144505102076
تاریخ13-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں