بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

چیزیں گم ہو جاتی ہیں!

سوال

استعمال کی چیزیں غائب ہوتی رہتی ہیں،  گھر سے چیزیں غائب ہوتی ہیں !

جواب

جامعہ کی ویب سائٹ کے ذریعہ شرعی مسائل کاحل بتلایاجاتاہے،آپ نے جو بات ذکر کی ہے   اس کا تعلق شرعی مسئلے سے نہیں ہے ،البتہ  چند حفاظتی اقدامات  ذکر کیے جاتے ہیں ،امید ہے کہ  ان پر عمل کرنے سے  آپ کی پریشانی دور ہوجائے گی۔  اور ان کے ذریعہ ہر قسم کی مخلوق کے شر سے حفاظت ہوگی، مثلاً:

1- گھر اور کمروں کے دروازے  نیز الماری، پرس وغیرہ (جہاں  اشیاء رکھتے ہیں) بند کرتے وقت بھی ’’بسم الله الرحمٰن الرحیم‘‘  پڑھا کریں۔

2-  صبح وشام اور رات کو سوتے وقت اور رقم وغیرہ رکھتے وقت آیۃ الکرسی پڑھنے کا اہتمام کریں۔

3- صبح و شام کی دعائیں جو عام کتابچوں میں مل جاتی ہیں ان کا معمول بنالیں۔

4- قیمتی سامان جہاں بھی رکھیں وہاں کسی پرچی پر ’’فَاللهُ خَیْرٌ حَافِظًا وَّهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ‘‘ لکھ کر رکھ دیجیے۔

5-گھر میں سورہ بقرہ کی قدرے آواز سے تلاوت کا معمول بنالیا جائے۔ 

6- نیز  گم شدہ  اشیاء کی واپسی کے لیے درج ذیل وظائف پڑھنا مجرب ہے:

(1)  '' إِنَّاللِّٰهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُوْنَ'' کثرت سے پڑھنا .
(2) "اَللّٰهُمَّ رَادَّ الضَّالةِ وَهَادِيَ الضَّالةِ أَنْتَ تَهْدِيْ مِنَ الضَّلَالَةِ ، اُرْدُدْ عَلَيَّ ضَالَّتِيْ بِقُدْرَتِكَ وَ سُلْطَانِكَ فَإِنّهَا مِنْ عَطَائِكَ وَفَضْلِكَ." ( حصن حصین )اس دعا کو کثرت سے پڑھنا۔

(3)  سورۃ الشمس (یعنی والشمس وضحٰها) یا سورۃ الضحیٰ (یعنی والضحى والیل اذا سجى)   کثرت سے پڑھنا بھی مفید ہوگا۔ ان شاء اللہ! 

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144505102055
تاریخ13-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں