بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

یزدانی نام کا مطلب

سوال

یزدانی نام کا کیا مطلب ہے؟

جواب

یزدانی  ،یزدان کی طرف منسوب ہے،جس کے معنی ہے: خدا، نیکی اور خیر کا خالق۔ (فیزوز اللغات ص:1467، ط: فیزوز سنز)

’’مجوس‘‘ کے عقيدے کے مطابق  خیر اور شر کے الگ الگ خالق ہیں، خیر اور نیکی کا پیدا  کرنے والا ”یزدان“ اور شر اور برائی کا پیدا کرنے والا ”اہرمن“ ہے اور یہ ان دونوں کو اپنا خدا تسلیم کرتے ہیں؛اگر اپنے بچے کا یہ نام رکھنا چاہتے ہیں تو معلوم رہے کہ یہ نام رکھنا جائز نہیں ہے۔

الملل والنحل میں ہے:

"ثم إن التثنية اختصت بالمجوس، حتى أثبتوا أصلين اثنين، مدبرين قديمين؛ يقتسمان الخير والشر، والنفع والضر، والصلاح والفساد، يسمون أحدهما: النور والآخر الظلمة. وبالفارسية: يزدان وأهرمن. ولهم في ذلك تفصيل مذهب."

(‌‌الباب الثالث من له شبهة كتاب، ج:2، ص:37، ط:مؤسسة الحلبي)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144505101816
تاریخ10-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں