بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حُصولِ اولاد کے لیے وظیفہ

سوال

میری شادی کو 4 سال ہونے والے ہیں اور ابھی تک کوئی بچہ نہیں ہے، کوئی وظیفہ بتائیں، اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا۔ان شاءاللہ

جواب

آپ پنچ وقتہ نمازوں کی پابندی سے ادائیگی اور ظاہری اسباب اختیار کرنے کے  ساتھ  صدق دل سے اللہ کے حضور اپنی  بے  چارگی کو بیان کر کے خوب  خوب  دعائیں مانگیں اور  استغفار اور صدقہ کی کثرت کریں، نیز   ہر نماز کے بعد میاں بیوی دونوں سات مرتبہ درج ذیل دعا کا اہتمام کریں، اللہ کی ذات سے قوی امید ہے کہ وہ ان کو اولاد کی نعمت عطاء کردے گا:

"﴿ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وّأََنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ﴾ ".

نیز بزرگوں سے یہ بھی منقول ہے کہ  میاں بیوی ہم بستری سے پہلے سورۃ النجم کی آیات: پینتالیس(45)، چھیالیس(46)  اور سینتالیس(47) پڑھ لیا کریں۔ وہ یہ ہیں :

"﴿ وَأَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى (45) مِنْ نُطْفَةٍ إِذَا تُمْنَى (46) وَأَنَّ عَلَيْهِ النَّشْأَةَ الْأُخْرَى (47) ﴾". (سورۃ النجم)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144505101659
تاریخ09-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں