شراحیل یا شرابیل نام رکھنا
سوال
شراحیل اور شرابیل کے معنی کیا ہیں اور کیا یہ دونوں صحابہ کے ناموں میں سے ہیں۔
جواب
شراحيل نامی کئی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین گزرے ہیں، ان کی مناسبت سے یہ نام رکھنا باعث برکت ہوگا۔
" شراحيل بن أوس، شراحيل بن غيلان، شراحيل بن مرة، شراحيل المنقري، شراحيل الكندي."
(الإصابة في تمييز الصحابة، الشين بعدها الراء، ٣ / ٢٦٣ - ٢٦٤، ط:دار الكتب العلمية - بيروت)
شرابيل شربالہ کی جمع ہے، جس کے معنی چھوٹے مشکیزہ کے آتے ہیں،صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں یہ نام تلاش کے باوجود نہیں مل سکا، لہذا یہ نام نہ رکھا جائے۔
تكملة المعاجم العربية میں ہے:
"شربالة: (كلمة مركبة من الكلمة شرب مع الخاتمة الأسبانية اله) وتجمع على شرابيل: جرة صغيرة بيضاء يوضع فيها الماء (فوك)."
( حرف الشين، ٦ / ٢٨٤، ط: وزارة الثقافة والإعلام، الجمهورية العراقية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

