بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ماہین نام رکھنا

سوال

لڑکی کا نام ماہین رکھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

ماہین اصل میں ماہ یعنی چاند کی طرف منسوب ہے،اس کا معنی ہوگا حسین وجمیل عورت ۔یہ لفظ معنی کے اعتبار سے درست ہے،اسی لیے یہ نام رکھ سکتے ہیں ۔

فیروز اللغات میں ہے:

"ماہ :چاند ،قمر ،مہینہ"

( ص:610،  ط:فیروز سنز)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144505101507
تاریخ06-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں