بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قبر حطیم میں ہے ؟

سوال

کیا حضرت اسمعیل علیہ السلام کی قبر حطیم کے اندر ہے؟

جواب

شارحینِ احادیث  کی عبارات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اسماعیل علی نبینا وعلیہ الصلاۃ والسلام کی قبر میزاب کے نیچے موجود ہے، اسی طرح حجرِ اسود اور چاہِ زمزم کے درمیان ستر انبیاء مدفون ہیں۔

ملاعلی قاریؒ المرقاۃ میں لکھتے ہیں:

"وذكر غيره أن صورة ‌قبر إسماعيل - عليه السلام - في الحجر تحت ‌الميزاب، وأن في الحطيم بين الحجر الأسود وزمزم ‌قبر سبعين نبيا"۔

(باب المساجد ومواضع الصلاۃ، ج:2،ص؛601،ط:دارالفکر بیروت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144505101341
تاریخ05-12-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں